انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** غرناطہ میں ابن حابوس کی حکومت جس زمانے میں بنو حمود نے ملاقہ میں اپنی حکومت قائم کی تھی، اسی زمانے میں ایک بربری سردارزادی بن زیری مناد نے غرناطہ میں اپنی حکومت قائم کی،اندلس میں خانہ جنگی کا سلسلہ جاری ہوا تو ۴۱۰ھ میں امیر زادی اپنے بیٹے کو غرناطہ میں اپنا قائم مقام بنا کر خود شاہ قیروان کے پاس افریقہ گیا،زادی کی غیر موجودگی میں زادی کے بھائی ماکس بن زیری نے غرناطہ پر قبضہ کرکےاپنے بھتیجے کو بے دخل کردیا اورخود غرناطہ کا بادشاہ بن گیا ۴۲۹ ھ میں ماکس بن زیری کا انتقال ہوگیا، اس کا بیٹا بادیس جو ابن حابوس کے نام سے مشہور ہے تخت نشین ہوا، ابن حابوس کی ابن ذی النون اور ابن عباد سے متعدد لڑائیاں ہوئیں،ابن حابوس کا وزیر اعظم اسمعیل نامی ایک یہودی تھا، ۴۶۷ھ میں ابن حابوس کا انتقال ہوا، اس کی جگہ اس کا پوتا ابو محمد عبداللہ بن بلکین بن بادیس تخت نشین ہوا، اوراپنا خطاب ’’مظفر‘‘ رکھا، اس نے اپنے بھائی تمیم کو اپنے دادا کی وصیت کے موافق مالقہ کی حکومت پر مامور کیا ۴۸۳ ھ میں مرابطین نے ان دونوں بھائیوں کو معزول وجلاوطن کرکے اغمات کی طرف بھیج دیا۔