انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
داخل ِنماز سےمتعلق مسائل واحکام شرائطِ نماز کے مسائل واحکام کیا نابینا آدمی کو دوسرے سے قبلہ کا تعین کروانا ضروری ہے؟ نابینا آدمی کے لئے ضروری ہے کہ وہ دوسرے سے اپنے قبلہ رُخ کی تصحیح کرالیا کرے؛ اگر اس نے بغیر پوچھے خود ہی کسی جہت کی طرف رُخ کرلیا اور وہ جہت قبلہ کی نہیں تھی تواس کی نماز نہیں ہوگی اور اگرنماز کے دوران وہ قبلہ رُخ سے ہٹ جائے تو نماز کے اندر ہی اس کو قبلہ کی طرف کردیا جائے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۱۸۹، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)