انوار اسلام |
س کتاب ک |
ایک سال کی نمازیں جن پر قضاء ہو کیا ان پر ترتیب لازم ہے؟ ایک شخص کے ذمہ مثلاً ایک سال کی نمازیں قضاء پڑھنی ہیں ان نمازوں کے قضاء کرنے میں اس پر کچھ ترتیب لازم نہیں ہے، جس طرح چاہے قضاء کرسکتا ہے، اور جس وقت مکمل قضاء نمازیں ادا کرلے گا صاحبِ ترتیب ہوجائے گا، بلکہ جس وقت قضاء کرتے کرتے چھ نمازوں سے کم مثلاً پانچ نمازیں اس کے ذمہ رہ جائیں گی اس وقت سے ترتیب واجب ہوجائے گی اور جس قدر نمازیں قضاء کرلیں وہ ہوگئیں اور اگر درمیان میں قضاء پڑھنا چھوڑدیا اور پھر شروع کیا تو جس قدر پہلی مرتبہ قضاء کرنے کے بعد باقی رہیں انہیں کی قضاء کرنا لازم ہے، اور جس شخص کی چھ یا اس سے زیادہ نمازیں قضاء ہوجائیں تو ترتیب لازم نہ ہوگی۔ (فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۳۲، مکتبہ دارالعلوم دیوبند، یوپی)