انوار اسلام |
س کتاب ک |
اللہ رب العزت سے مانگنے کا بہترین طریقہ کیا ہے؟ یہ تو واضح ہے کہ اللہ تعالیٰ سب کچھ جانتے ہیں، اس کے باوجود ہمیں دُعاء کا حکم فرمایا، ظاہر ہے کہ اس میں کوئی حکمت ہوگی اور وہ حکمت ہمارے فقر واحتیاج کا اظہار ہو، جو عبدیت کا اعلیٰ مقام ہے، اور اللہ تعالیٰ سے نہ مانگنے میں ایک طرح کا استغناء ہے، جو شانِ بندگی کے منافی ہے، باقی دُعاء دِل سے بھی ہوسکتی ہے اور زبان سے بھی، تاہم بہتر ہے کہ زبان سے بھی مانگا جائے، اور کچھ نہ سوجھے تو یونہی کہہ لے کہ:یا اللہ! میں سراپا فقیر ہوں، میں ایک ایک چیز میں محتاج ہوں، اپنی ضرورتوں اور حاجتوں سے خود بھی واقف نہیں اور آپ میری ساری ضرورتوں کو جانتے ہیں،پس مجھے دُنیا و آخرت کی ساری بھلائیاں عطا فرمائیے اور ساری مضرتوں سےحفاظت فرمائیے۔ (آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۲۶۹ ، کتب خانہ نعیمیہ)