انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جبرئیل ؑ کی جانب سے دفع مرض حضرت ابو سعید خدریؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ کے پاس حضرت جبرئیل علیہ السلام تشریف لائے اور پوچھا اے محمد کیا آپ کو تکلیف ہے؟ آپ نے فرمایا ہا ں حضرت جبرئیل علیہ السلام نے یہ دعاء پڑھی بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ مِنْ کُلِّ شَیْ ءٍ یُؤذِیْکَ مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسِ اَوْعَیْنٍ حَاسِدٍ اللہُ یَشْفِیْکَ بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ ترجمہ: اللہ کے نام سے جھاڑتا ہوں، ہر اس چیز سے جو تکلیف دے،انسان کی برائی سے،حاسد کی نگاہ سے ،اللہ تم کو شفادے،اللہ کے نام سے جھاڑتا ہوں۔ (ابن ماجہ:۲۵۱،ترمذی:۱۹۱،اذکار:۱۱۵) حضرت عمار بن یاسرؓ سے روایت ہے کہ وہ بیمار تھے،تو آپ ﷺ تشریف لائے،فرمایا تم کو وہ جھاڑ (دعاء) نہ بتادوں جو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے بتایا،انہوں نے کہا،ہاں اے اللہ کے رسول، آپ نے یہ بتایا۔ بِسْمِ اللہِ اَرْقِیْکَ وَاللہُ یَشْفِیْکَ مِنْ کُلّ دَاءٍ یُوْذِیْکَ ترجمہ: اللہ کے نام سے جھاڑتا ہوں اللہ صحت دے تم کو ہر ایسی بیماری سے جو تمہیں تکلیف دے۔ (الدعاء:۱۳۱۰)