انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
سنتِ فجر ایسی جگہ ادا کرنا جہاں امام کی قراءت سنائی دے درست ہے یا نہیں؟ اصل میں سنتِ فجر گھر میں اداء کرکے مسجد جانا چاہئے، خصوصاً جبکہ قیامِ جماعت کا وقت ہوچکا ہو، اگر فجر میں سنت نہیں پڑھی تو مسجد سے باہر پڑھے، اگر باہر کوئی جگہ نہ ہو تو مسجد میں کسی ستون یا دیوار کی آڑ میں پڑھے، امام کی قراءت سنائی دینے میں کوئی حرج نہیں، جماعت کی صف کے پیچھے بلافصل اور آڑ کے سنت پڑھنا مکروہ تحریمی ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۶۱، زکریا بکڈپو،دیوبند)