انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فضل وکمال آنحضرتﷺ کی زندگی میں حسینؓ کمسن بچہ تھے اس لئےبراہ راست ذاتِ نبوی ﷺ سے استفادہ کا موقع نہ ملا،لیکن حضرت علیؓ جیسے مجمع البحرین علم و عمل باپ کی تعلیم و تربیت نے اس کی پوری تلافی کردی، تمام اربابِ سیر آپ کے کمالات علمی کے معترف ہیں ،علامہ ابن عبدالبر،امام نوی،علامہ ابن اثیر تمام بڑے بڑے ارباب سیر اس پر متفق ہیں کہ حسینؓ بڑے فاضل تھے (دیکھو استیعاب ابن عبدالبر،تہذیب الاسماء نووی اوراسد الغابہ وغیرہ تراجم حسینؓ) لیکن افسوس اس اجمالی سند کے علاوہ واقعات کی صورت میں ان کمالات کو کسی سیرت نگارنے قلمبند نہیں کیا۔