انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۵)راویوں کی جرح وتعدیل سے کیا مراد ہے؟ راویوں کے حالات قابل اعتراض ہوں تو وہ روایت مجروح ہوجاتی ہے،جن الفاظ سے وہ اعتراضات سامنے آئیں وہ الفاظ جرح سمجھے جاتے ہیں اور جو الفاظ ان کی اچھی اور لائق اعتماد پوزیشن بتلائیں انہیں تعدیل کہا جاتا ہے۔ جرح کے معنی زخم کرنے کے ہیں، جراح اپریشن کرنے والے کو کہاجاتا ہے، تعدیل کا لفظ عدل سے ہے جو روایت کے معیار پرپورا اترنے کی خبر دیتا ہے اور برابر کے معنی میں ہے، جرح و تعدیل سے راویوں کے حالات پہچانے جاتے ہیں، راویوں کو پہچاننے میں سستی برتی جائے اوران کی جانچ پڑتال پر محنت نہ کی جائے تو پورے دین کے بگڑنے کا اندیشہ پیدا ہوجاتا ہے۔ دین کی عظمت تقاضا کرتی ہے کہ اس کا کوئی مسئلہ پوری تحقیق و تنقیح اور پوری احتیاط کے بعد ہی طے ہونا چاہئے۔