انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۱)ابواسحاق السبیعیؒ (۱۲۷ھ) عمرو بن عبداللہ کثرت روایت میں امام زہریؒ کے اقران میں سے ہیں، حضرت علیؓ کودیکھا ہے، حضرت زید بن ارقمؓ، عبداللہ بن عمروؓ، عدی بن حاتمؓ، براء بن عازبؓ، جریر بجلیؓ، جابر بن سمرہؓ سے حدیث پڑھی، تین سو کے قریب اساتذہ سے روایت لی، آپ سے قتادہ، سلیمان التیمی، اعمش، شعبہ، سفیان الثوری، ابوالاحوص، زائدہ، شریک اور سفیان بن عیینہ اور ٓپ کے بیٹے یونس اور پوتے اسرائیل نے روایت کی ہے۔ ابوداؤد الطیالسی کہتے ہیں چارشخصوں میں علم حدیث نمایاں رہا ہے، زہری، قتادہ، ابواسحاق اور اعمش میں..... قتادہ اختلافِ رواۃ میں زہری اسناد میں ابواسحاقؓ، حضرت علیؓ اور عبداللہ بن مسعودؓ کی مرویات میں اور اعمش ان میں سے ہرایک باب میں آگے تھے۔