انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** شہدائے طائف اس غزوہ میں بارہ صحابہؓ شہید ہوئے جن کے نام حسب ذیل ہیں: قریش میں سے : ۱) سعیدؓ بن عاص بن اُمیہ ۲) عرفطہؓ بن خباب حلیف بنی اُمیہ ۳) عبداﷲؓ بن ابوبکر صدیق کو تیر لگا اور وہ اس زخم کی وجہ سے حضور اکرم ﷺ کی وفات کے بعد وفات پائے ۴) عبداﷲؓ بن ابی اُمیہ بن مغیرہ مخزومی (ام المومنین اُم سلمہ کے بھائی ) ۵) عبداﷲؓ بن عامر بن ربیعہ حلیف بنی عدی ۶) سائبؓ بن حارث بن قیس بن عدی سہمی ۷) عبداﷲؓبن حارث ( سائب کے بھائی ) بنو لیث سے : ۱) جلیحہ ؓ بن عبداﷲ از بنی سعد بن لیث لیثی خزرج میں سے : ۱) ثابتؓ بن جزع اسلمی ۲) حارث ؓ بن سہل بن ابی صعصعہ مازنی ۳) المنذر ؓ بن عبداﷲ بن عدی اوس سے : ۱) رقیم ؓ بن ثابت بن ثعلبہ بن زید بن لوازن بن معاویہ اوسی اس طرح سات قریشی ، ایک لیثی ، ایک اوسی اور تین خزرجی جملہ بارہ صحابہ ؓ شہید ہوئے، (سیرت النبی ، ابن کثیر) مولف رحمتہ للعالمین نے شہدائے طائف کی تعداد ( ۳) بتلائی ہے: