انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
تراویح پر اجرت لینا اور دینا کیوں درست نہیں؟ اصل حکم تو یہی ہے کہ طاعات (عبادت) پر اجرت لینا اور دینا جائز نہیں ہے، مگر متاخرین نے بقاء دین کی ضرورت کو ملحوظ رکھ کر تعلیم القرآن، امامت، اذان وغیرہ چند چیزوں پر اجرت لینے دینے کے جوازکا فتویٰ دیا ہے، جن چیزوں کو مستثنیٰ کیا ہے جواز کا حکم انہی میں منحصر رہے گا، تراویح مستثنیٰ کردہ چیزوں میں نہیں ہے، ا س لئے اصل مذہب کی بنیاد پر تراویح پر اجرت لینا اور دینا ناجائز ہی رہے گا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۶/۲۵۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)