انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
عشاء اور تراویح گھر میں باجماعت ادا کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ بلا کسی عذر کے ، سستی ، لاپرواہی کی وجہ سے فرض کی جماعتِ مسجد ترک کرنے پر حدیث میں سخت وعید آئی ہے، اگر کوئی ایسی مجبوری اور عذر ہو کہ شریعت نے اس کی بناء پر ترکِ جماعت کی اجازت دی ہو تو گھر میں نمازِ عشاء کے ساتھ تراویح پڑھنا درست ہے، اور ایسے لوگ اُس وعید میں داخل نہیں ہیں، بغیر عذر اور مجبوری کے جماعتِ مسجد چھوڑ دینا سخت گناہ اوربڑی محرومی ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۲۶۵،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)