انوار اسلام |
س کتاب ک |
حمام میں برہنہ وضو کرنا كيسا ہے؟ اگرحمام بند ہو اور بے ستری کا اندیشہ نہ ہو، تو بےلباس حالت میں بھی غسل کیا جاسکتا ہے، اس حالت میں وضو کیا جائے تو وہ بھی درست ہوگا اور اس سے نماز پڑھنا بھی دُرست ہوگا؛ البتہ بہتر ہے کہ ایسی محفوظ اور پردہ کی جگہ پربھی کمر اور گھٹنے کے درمیان کوئی کپڑا رکھے، یاکم سے کم انڈرویر کا استعمال کرے؛ کیونکہ فرشتے توبہرِحال انسان کے ساتھ رہتے ہیں اور اُن سے بھی حیا کرنا چاہیے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۵۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)