انوار اسلام |
س کتاب ک |
۶۳/سال عمر ہونے کی دعاء کرنا صحیح ہے یا نہیں؟ اگر کسی شخص میں اتباع سنت کا داعیہ قوی ہے کہ اخلاق، اعمال، اقوال، وضع قطع، معاشرت، رہائش، عبادات، نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج، صدقہ، جہاد وغیرہ غرض جملہ امور میں اتباع کامل کرتا ہے اور کوئی چیز خلافِ سنت اختیار نہیں کرتا اور جذبۂ اتباع کے تحت حضور اکرم ﷺکی عمر شریفہ کی دعاء بھی کرتا ہے کہ مجھے ۶۳/سال کی عمر ملے تو شرعاً مذموم نہیں بلکہ انشاء اللہ وہ اجر کا مستحق ہوگا۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۷۱۷،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)