انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
رکوع، سجدے اور قعدے کے مسائل واحکام اسپنچ وغیرہ کے گدوں پر سجدہ کرنے سے سجدہ ادا ہوتا ہے یا نہیں؟ سجدہ کے سلسلے میں اصول یہ ہے کہ ایسی جگہ پرسجدہ کیا جائے، جہاں پیشانی اور ناک کا ٹکاؤ ہوسکے اور اگر وہ نرم وگداز جگہ ہو تو پیشانی رکھنے کے بعد بالآخر دباؤ اور سختی محسوس کی جائے، اس لئے روئی اور اسپنچ کے گدوں کا حکم بھی اسی اصل پر مبنی ہے؛ اگر گدّے اتنے نرم اور موٹے ہوں کہ ٹکاؤ نہ پیدا ہو؛ جیسا کہ اسپنچ کے موٹے گدّوں میں ہوتا ہے تو اس پرسجدہ درست نہ ہوگا اور پیشانی وناک ٹک جاتی ہو اور کسی قدر سختی ایسی محسوس ہوتی ہو جو پیشانی اور ناک کے ٹکاؤ کی وجہ سے عام طور پرمحسوس ہوتی ہے تو اس پر سجدہ درست ہوگا۔ (جدید فقہی مسائل:۱/۱۳۲)