انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** جب بارش نہ برسے حضرت ابولبابہ عبدالمنذر فرماتے ہیں کہ آپ نے استسقاء طلب باراں کی دعاء کی اوریہ پڑھا اَللّٰھُمَّ اَسْقِنَا، اَللّٰھُمَّ اَسْقِنَا (ابوداؤد:۲۲۵،الدعاء:۱۷۸۲) ترجمہ:اے اللہ ہمیں سیراب فرما، اے اللہ ہمیں سیراب فرما۔ حضرت انسؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ نے اللھم اسقنا کہا۔ (نسائی:۲۹۳،نسائی:۲۲۷:بِسندحسن) حضرت انسؓ سے منقول ہے کہ آپ نے ہاتھ اٹھایا اوریہ دعاء کی : اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا، اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا، اَللّٰھُمَّ اَغِثْنَا (مسلم:۲۹۳،نسائی:۲۲۷،بِسندحسن) ترجمہ:اے اللہ مینہ برسائیے،اے اللہ مینہ برسائیے،اے اللہ مینہ برسائیے۔ حضرت جابربن عبداللہ ؓ سے مروی ہے کہ لوگ پریشان حال آپ کے پاس آئے تو آپ نے (طلب باراں) کے لئے یہ دعاء کی: اَللّٰھُمَّ اَسْقِنَا غَیْثاً مُغِیْثَا مُرِیْئًا مُرِیْعًا نَافَعاً غَیْرَ ضَارٍّ عَاجِلاً غَیْرَ آجِلِ (اذکار:۱۵۰،ابوداؤد:۱۶۵،بسند حسن) ترجمہ:اے اللہ ہم پر ایسا مینہ برسا جو فریاد رسی کرنے والا ہو اور ارزانی پیدا کرنے والا نفع دینے والا ہو نہ کہ نقصان پہنچانے والاہو،جلدی برسنے والا ہو نہ کہ دیر سے برسنے والا ہو۔