انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حضرت ابن عباسؓ خلفاء کے باپ ابونعیم نے ابن عباس سے روایت کی ہے کہ میری والدہ ام الفضل نبی کریمﷺ کے سامٹنے سے گزریں آپ نے فرمایا اے ام الفضل تمہارے حلم سے لڑکا پیدا ہوگا جب لڑکا پیدا ہوتو اس کو میرے پاس لے آئیو ؛چنانچہ میرے حمل سے لڑکا پیدا ہوا، میں اس کو لے کر خدمت میں حاضر ہوئی، آپ نے اس کے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں تکبیر پڑھی اور اپنا لعاب دہن اس کے منہ سے لگایا اور اس کا نام عبداللہ رکھااور کہا لے جاؤ خلفاء کے باپ کو،میں نے یہ بات آکر حضرت عباسؓ سے کہی ،انہوں نے خدمت اقدس میں حاضر ہوکر دریافت کیا آپ نے فرمایا کے واقعی عبداللہ بن عباس خلیفوں کا باپ ہے۔ اس حدیث میں نبی کریمﷺ نے اطلاع دی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباسؓ کی اولاد میں سلاطین ہوں گے،چنانچہ ایسا ہی ہوا اور تقریباً پانچ سو برس تک حکومت آل عباس میں رہی اور تمام خلفاء آل عباس میں ہوتے رہے۔