انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد صدف وفدِ صدف حضوراکرم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا جس میں انیس آدمی تھے، وہ سب اونٹنیوں پر سوا ر تھے، تہمد اور چادر لباس تھا، یہ لوگ حضور اکرم ﷺ کے پاس آپﷺ کے مکان اور منبر کے درمیا ن پہنچے اور بیٹھ گئے ، سلام نہیں کیا ، فرمایا : کیا تم لوگ مسلمان ہو؟ ان لوگوں نے کہا … جی ہاں، فرمایا : پھر سلام کیوں نہیں کیا؟ وہ لوگ کھڑے ہوئے اور کہا … " السلام علیک ایہا النبی و رحمتہ اﷲ" آپﷺ نے فرمایا: وعلیکم السلام، بیٹھ جاؤ ، وہ لوگ بیٹھ گئے، رسول اﷲ ﷺ سے اوقات نماز دریافت کئے، آپﷺ نے انھیں بتائے. (ابن سعد)