انوار اسلام |
س کتاب ک |
نماز میں بلاضرورت کرتا درست کرنا کیسا ہے؟ کرتا درست کرنے کی ضرورت عموماً دو وجہ سے پیش آتی ہے، ایک یہ کہ کرتا کمر بند کے اوپر اٹک جاتا ہے، جو بعض طبائع کے لئے مشوش اور خشوع میں مخل ہوتاہے، دوسری وجہ یہ ہوتی ہے کہ بعض لوگوں کے سُرین کے اندر کرتا اٹک جاتا ہے، کسی ایسی ضرورت کی وجہ سے کرتے کو کھینچ کر درست کرنے میں کوئی کراہت نہیں، البتہ اس کے لئے ایک ہاتھ کافی ہے، دوسرا ہاتھ استعمال کرنا مکروہ ہے اور بلا ضرورت ایک ہاتھ کا استعمال بھی مکروہ تحریمی ہے اور ایسی نماز کا اعادہ واجب ہے(یعنی ذمہ سے فرض اتر جائے گا لیکن نماز کا ثواب نہیں ملے گا)۔ (احسن الفتاویٰ:۳/۴۳۵، زکریا بکڈپو، دیوبند)