انوار اسلام |
س کتاب ک |
قضاء نمازیں گھر میں پڑھی جائیں یا مسجد میں ؟ قضاء نمازوں کو مخفی طور پر ادا کرنا چاہئے، مسجد میں بھی قضاء نمازوں کا پڑھنا جائز ہے،لوگوں کو کیا معلوم کہ یہ قضاء پڑھ رہا ہے یا نفل، البتہ نماز عصر کے بعد اور بوقت فجر لوگوں کے سامنے قضاء نہ پڑھے، کیونکہ اس وقت میں نفل مکروہ ہے، لہٰذا دیکھنے والے اس نماز کو قضاء ہی سمجھیں گے اور چونکہ نماز کا قضاء کرنا گناہ ہےاور گناہ کا اظہار بھی گناہ ہے، اور اسی طرح مسجد میں وتر کی قضاء کرتے ہوئے قنوت سے قبل تکبیر کہہ کر ہاتھ نہ اٹھائے تاکہ قضاء معلوم نہ ہو، باوجود اس کے بہتر یہ ہے کہ گھر میں قضاء نمازیں پڑھ لی جائیں۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۱۷، زکریا بکڈپو دیوبند۔آپ کے مسائل اور اُن کا حل:۲/۳۵۴، کتب خانہ نعیمیہ دیوبند۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۲۹، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)