انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قیام و قراءت کے مسائل واحکام تکبیرِتحریمہ کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ تکبیرِتحریمہ کے لئے ہاتھ اُٹھانے کا مسنون طریقہ یہ ہے کہ انگوٹھا کانوں کی لو کے مقابل ہو اور انگلیاں کان کے اُوپری حصہ کے مقابل اور ہتھیلی کا نچلا حصہ مونڈھوں کے مقابل؛ اس طرح تکبیرتحریمہ کہتے وقت ہاتھ اُٹھانے کی جو مختلف کیفیتیں حدیث میں مروی ہیں ان سب پرعمل ہوجاتا ہے؛ اس لئے فقہاء نے اسی طریقہ کو مسنون قرار دیا ہے؛ چونکہ یہ سنت ہے، اس لئے ہاتھ اُٹھانے کے کسی اور طریقہ سے اگر اس عمل کو ہلکا اور اس کو غیر اہم قرار دینا مقصود نہ ہو تو مکروہ نہیں؛ البتہ بہتر طریقہ کے خلاف ہے، فقہاء نے لکھا ہے کہ یہ موجب اساءت (برائی کا ذریعہ) ہے اور اساءت کراہت سے کمتردرجہ ہے، تکبیرِتحریمہ کہتے وقت سر کو جھکانا نہیں چاہئے، فقہاء نے اسے بدعت قرار دیا ہے، ہاتھ اُٹھاتے ہوئے ہتھیلیوں کا رُخ قبلہ کی طرف ہونا چاہئے، نہ کہ کان کی طرف اس طرح ہاتھ اُٹھانا خلافِ سنت ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۶۷،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)