انوار اسلام |
س کتاب ک |
کیا عیدین میں شرائط لگانے میں حرج ہے؟ عید (خوشی کا پیغام)حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کا تجویز فرمایا ہوا ہے، لہٰذا ان میں ان کی ہدایات کی پابندی لازم ہے، بندوں نے خود اس کو ایجاد نہیں کیا ہے کہ جس طرح دل چاہے کرلیاکریں، دین میں حرج نہیں ہے، یہ بھی شارع ﷺ کی طرف سے ہے اور شرائط بھی شارع ﷺکی طرف سے ہیں، کلامِ شارع ﷺ میں حقیقۃً تعارض نہیں ہوسکتا ہے، معلوم ہوا کہ ان شرائط کی پابندی میں حرج نہیں ہے، شارع ﷺ جس کو حرج بتائے وہ حرج ہے، اس کی نفی کی گئی ہےکہ ہر شخص جس چیز کے بارے میں دل چاہے کہہ دے :‘‘یہ حرج ہے’’، ا س کا اعتبار نہیں ہے، ورنہ آزاد لوگ نماز، روزہ، حج، پردہ، ایک عورت کے لئے ایک شوہر کی قید، ایک مرد کے لئے متعدد عورتوں کی اجازت ، جوازِ نکاح کے لئے اتحادِ مذہب کی قید وغیرہ ان سب کو حرج بتلاتے ہیں۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۳۸۲،مکتبہ شیخ الاسلام،دیوبند)