انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۱۰)حلیۃ الاولیاء لابی نعیم الاصفہانی (۴۳۰ھ) خطیب تبریزی اکمال میں لکھتے ہیں: "هومن مشائخ الحديث الثقات المعول بحديثهم المرجوع إلى قولهم كبير القدر"۔ ترجمہ:ثقہ مشائخِ حدیث میں سے ہیں، جن کی روایت اور ان کے قول کی طرف رجوع کیا جاسکتا ہے۔ ان کتابوں کے علاوہ اس دور کی کچھ اور کتابیں بھی ہیں جن کا شمار معتبر کتابوں میں ہوتا ہے، یہ چونکہ زیادہ متداول نہیں، اس لیئے ان کی روایات بدوں تحقیق اسناد نہ لینی چاہئیں، اِن میں یہ کتابیں زیادہ معروف ہیں: مسند ابی یعلی(۳۰۷ھ)، صحیح ابنِ خزیمہ ج(۳۱۱ھ)، صحیح ابنِ حبان (۳۵۴ھ)، عمل الیوم واللیلۃ حافظ ابوبکر احمد بن اسحاق المعروف بابن السنی (۳۶۳ھ)، تہذیب الآثار لابن جریر الطبری (۳۱۰ھ)، مسندابی بکر عبداللہ بن الزبیر الحمیدی (۲۱۹ھ)، مسندابن بزار (۲۹۲ھ)، منتقی ابن الجارود (۳۰۷ھ)، المحلی لابن حزم (۴۵۷ھ)۔