انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حیات طیبہ۵۹۸ء حضرت قاسم کی ولادت بی بی خدیجہؓ کے بطن سے سیدنا قاسمؓ پیدا ہوئے ، ایک روایت یہ ہے کہ یہ صرف سات دن زندہ رہے، ابن سعد کی روایت سے معلوم ہوتا ہے کہ دو یا ڈھائی سال کی عمر پائی، حضورﷺ کی اولاد میں حضرت قاسمؓ سب سے پہلے پیدا ہوئے اور سب سے پہلے فوت ہوئے، ا ن کی نسبت سے آپﷺابوالقاسم کنیت فرماتے تھے ، ایک روز بازار سے گزر رہے تھے کہ پیچھے سے کسی نے یا ابالقاسم کہہ کر آواز دی، آپﷺ نے مڑ کر دیکھا تو اس نے کہا … یا رسول اللہ ! میں اِسی نام کے ایک اورشخص کو پکاررہا ہوں، رفع اشتباہ کے لئے آپﷺ نے منع فرمایا کہ کوئی یہ کنیت نہ رکھے۔