انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فتح و نصرت ونور کی دعاء حضرت ابو مالک ؓ کی روایت میں ہے کہ رسول پاک ﷺ نے فرمایا جب صبح ہو تو یہ دعاء پڑھ لیا کرو۔ أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْكُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُکَ خَيْرَ هَذَا الْيَوْمِ فَتْحَهُ وَنَصْرَهُ وَنُورَهُ وَبَرَكَتَهُ وَهُدَاهُ وَأَعُوذُ بِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيهِ وَشَرِّ مَا بَعْدَهُ (سنن ابی داؤد،باب مایقول اذا اصبح،حدیث نمبر:۴۴۲۱) ترجمہ: ہم نے اورپوری دنیانے صبح کی اس اللہ کے لئے جو جہانوں کا رب ہے،اے اللہ میں سوال کرتا ہوں آپ سے اس دن کی بھلائی کا،فتح، نصرت ،نور،برکت اورہدایت کا اوراس دن اوراس دن کے بعد کی برائیوں سے پناہ مانگتا ہوں۔