انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قیام میں ہاتھ کہاں باندھنا چاہئے؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نماز میں سنت طریقہ یہ ہے کہ ناف کے نیچے ایک ہاتھ پر دوسرا ہاتھ رکھا جائے؛ اس لئے امام ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے نزدیک مردوں کو ناف کے نیچے اور عورتوں کو سینے پر ہاتھ رکھنا افضل ہے، عورتوں کے لئے یہ حکم اس وجہ سے ہے کہ اس میں ستر زیادہ ہے اور عورتوں کے حق میں زیادہ سے زیادہ سترمطلوب ہے۔ (کتاب الفتاوی ۱۷۰/۲ کتب خانہ نعیمیہ دیوبند)