انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** (۴)دیوان العسکر اس محکمہ میں فوجی رجسٹررہتے تھے، اس محکمہ کا تعلق براہِ راست وزیراعظم یاخلیفہ سے ہوتا تھا، فوج کی تنخواہیں بھی اسی محکمہ کے ذریعہ سے تقسیم ہوتی تھیں، سپہ سالارِاعظم بھی اسی محکمہ کا افسر سمجھا جاتا تھا؛ مگرا سکا تعلق صرف اسی قدر ہوتا تھا کہ وہ اپنی موجودگی میں تنخواہیں تقسیم کرادیتا تھا، بار برداری، جانوروں کی خریداری، اسلحہ کی فراہمی، وردیوں کی تیاری وغیرہ کے صیغے بھی اسی محکمے سے تعلق رکھتے تھے۔