انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
قیام سے قعود کی طرف رجوع کرنے سے سجدۂ سہو لازم ہوگا یا نہیں؟ چار رکعت فرض میں امام صاحب قعدۂ اولیٰ کرنا بھول گئے اور تیسری رکعت کے لئے کھڑے ہوگئے، پھر واپس بیٹھ گئے، اس میں رجوع من الاعلیٰ الی الادنیٰ ہوا، اس صورت میں راجح یہی ہے کہ اس سے نماز تو فاسد نہیں ہوگی، البتہ سجدۂ سہو لازم ہوگا، اور یہ اعلیٰ سے ادنیٰ کی طرف رجوع ہونا اعلیٰ کو ترک کرنے کے لئے نہیں بلکہ اعلیٰ کو کامل طریقہ پر ادا کرنے کے لئے ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۷/۴۳۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ احسن الفتاویٰ:۴/۴۱، زکریا بکڈپو، دیوبند۔ فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۴۰۷، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)