انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
نماز اشراق اور نماز چاشت کا صحیح وقت کیا ہے؟ نماز چاشت کا وقت طلوعِ آفتاب کے بعد مکروہ وقت نکلنے کے بعد شروع ہوتا ہے اور زوالِ آفتاب تک رہتا ہے؛ البتہ اس کا بہتر وقت دن کا چوتھائی حصہ نکلنے کے بعد ہے، جہاں تک نمازِاشراق کی بات ہے توحدیث وفقہ کی اکثرکتب میں اس کا ذکر نہیں ملتا؛ البتہ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ نے نمازِ اشراق اور چاشت کا ذکر کیا ہے اور لکھا ہے کہ نمازِ اشراق نمازِچاشت ہی کا ایک حصہ ہے؛ پھرحضرت علی رضی اللہ عنہ سے حضور ﷺ کا یہ عمل نقل کیا ہے کہ آپ ﷺ چاشت کی نماز دووقتوں میں پڑھا کرتے تھے، ایک توجب سورج ایک نیزہ یا دونیزہ کے بقدر اوپر آجاتا تو دورکعت پڑھتے اور جب سورج چوتھائی آسمان تک آجاتا توچار رکعت پڑھتے، آفتاب کے روشن ہوجانے کی کیفیت کو اشراق سے تعبیر کیا جاتا ہے؛ شاید اسی لئے اس وقت پڑھی جانے والی نماز کواشراق کہا جاتا ہے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۱۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، فتاویٰ محمودیہ:۵/۳۳۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۸۱، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)