انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** فرائض ِرسالت کا قرآنی فیصلہ اللہ تعالی نے آنحضرتﷺ کی ذمہ داریاں بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : "يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ وَيُزَكِّيهِمْ وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ"۔ (ال عمران:۱۶۴) ترجمہ:ان کے سامنے اللہ کی آیتوں کی تلاوت کرے،انہیں پاک صاف بنائےاور انہیں کتاب وحکمت کی تعلیم دے۔ یہ حضورﷺ کی تین اہم ذمہ داریوں کا بیان ہے" يَتْلُو عَلَيْهِمْ آيَاتِهِ"سے مراد حضورﷺ کا امت تک قرآن پہنچانا ہے "وَيُزَكِّيهِمْ" سے مراد تزکیہ وتربیت سے ایک مثالی جماعت قائم کرنا ہے "وَيُعَلِّمُهُمُ الْكِتَابَ وَالْحِكْمَةَ" سے مراد قرآن کریم کی روشنی میں حدیث اور سنت کی تعلیم دینا ہے،یہ آپ کا علم الآثار ہے، آپ کی تعلیمات قدسیہ افراد میں اگر کہیں نظر آئیں تووہ صحابہ کرامؓ ہیں اور اعمال میں ملیں تو وہ احادیث