انوار اسلام |
س کتاب ک |
خطبہ اور نمازِ جمعہ کے درمیان فصل کی مقدار؟ آخرخطبہ کے ساتھ ہی اقامت شروع کردی جائے اور امام منبر سےاُتر کرجب مصلی پرپہونچے تواقامت ختم ہوجائے، دُنیاوی کام کی وجہ سے خطبہ اور اقامت میں فصل نہ ہو، نماز ہی سے متعلق کسی شی کا فصل ہوجائے تومضائقہ نہیں، فصل طویل ہوجائے توخطبہ کا اعادہ کیا جائے، مقدارِ طول رائے مبتلی بہ پرموقوف ہے، جب کہ وہ صاحب الرائے ہو، خطبہ جمعہ خالص عربی میں ہونا چاہیے، درمیان میں کوئی تقریر یاترجمہ غیرعربی میں نہ کریں، خطبہ علمی کی پابندی ضروری نہیں، کسی مہینہ اور کسی عشرہ کے لیے کوئی خطبہ متعین طور پرلازم نہیں کہ بغیر اس کے جمعہ کی شرط ہی ادا نہ ہونے کا حکم کردیا جائے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۰۴،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند)