انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** حفاظت قرآن کا مطلب قرآن پاک کی یہ حفاظت کیا الفاظ قرآن پاک تک محدود ہے؟ یا قرآن پاک کے مطالب بھی اس آیت کی رو سے پوری طرح محفوظ ہیں؟ جواب یہ ہے کہ قرآن پاک ہر پہلو سے محفوظ ہے،یہ نظم و معنی کے مجموعہ کا نام ہے اوراس کا نظم اور معنی مرادی ہر دو خدا کے زیر حفاظت ہیں، پورے قرآن پر خدا کی حفاظت کا وعدہ ہے، کوئی کتنی ہی غلط تفسیر کیوں نہ کرے یا غلط مطالب کیوں نہ بیان کرے، اس پر روکنے اورٹوکنے والے اہل علم ہر دور میں موجود رہے ہیں اورہیں، یہ نہیں ہوسکتا کہ محرفین کے ہاتھوں یہ کتاب عزیز معنوی تحریف کا شکار ہوجائے اور وہ تحریف اس میں راہ پاجائے، اس کتاب کی کلی ابدی حفاظت خدا کے ذمے ہے اور وہی اس کا محافظ ہے، حفاظت سے یہی مراد ہے اورحفاظت ہمیشہ سے اس کے الفاظ و معانی کو شامل رہی ہے۔