انوار اسلام |
س کتاب ک |
وقتِ استواء کب سے کب تک رہتا ہے؟ نصف النہار یعنی استوائے شمس کے وقت نماز مکروہِ تحریمی ہے اور اس وقت کی مقدار اس قدر نہیں ہوتی کہ اس میں نماز ادا کی جاسکے؛ بلکہ بہت قلیل ہوتی ہے، گھڑی رائج الوقت کے اعتبار سے ایک منٹ بھی نہیں ہوتی اور وقت موسم اور بلاد کے اختلاف سے مختلف ہوتا رہتا ہے، جس زمانہ میں جس وقت استواء ہو؛ اس وقت سے کچھ منٹ پہلے اور کچھ منٹ بعد نماز نہ پڑھنا احتیاط ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۵/۳۶۶،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ رحیمیہ:۴/۸۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)