انوار اسلام |
س کتاب ک |
بارش کے چھینٹوں کا حکم بارش کا پانی جوزمین پرجمع ہوجائے اگراس کی چھینٹیں جسم یاکپڑے پر پڑجائیں اور ان کے ناپاک ہونے کا یقین نہ ہو، یعنی نجاست کا اثر کپڑے میں ظاہر نہ ہو (اثرسے مراد بویارنگ ہے) تواسے پاک ہی سمجھا جائے گا اور اس کے ساتھ نماز دُرست ہوگی، فقہاء نے لکھا ہے کہ اگر بعینہ نجاست نظر نہ آئے، یعنی نجاست کا اثر واضح نہ ہو، تواسے ناپاک نہیں سمجھا جائے گا اور نماز اس کے ساتھ دُرست ہوگی؛ گواتنی مقدار ہوکہ کپڑا اس سے بھر جائے۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۷۸،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)