انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** جب کسی بستی یا آبادی میں داخل ہو حضرت عائشہؓ سے مروی ہے کہ آپ ﷺ جب کسی بستی میں داخل ہوتے تو یہ دعا پڑھتے: اَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ خَیْرِ ھٰذِہِ وَخَیْرَمَاجُمِعْت فِیْھَا وَاَعُوْذُبک مِنْ شَرِّھَا وَشَرِّمَاجُمِعَتْ فِیْھَا اَللّٰھُمَّ ارْزُقْنَا جَنَاھَا وَاَعِذْنَا مِنْ وَبَاھَا وَحَبِّبْنَا اِلٰی اَھْلِھَا وَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَھْلِھَا اِلَیْنَا (اذکار:۱۹۲،نزل الابرار:۳۳۶،ابن سنی:۵۲۷) ترجمہ:اے اللہ!میں اس کی بھلائی اورجو بھلائی آپ نے اس میں جمع کیا ہے، میں اس کا سوال کرتا ہوں اور اس کی برائی سے جو آپ نے اس میں جمع کیا ہے اس کی برائی سے پناہ مانگتا ہوں،اے اللہ! اس بستی کے فوائد سے ہمیں نواز اوراس کی برائی سے ہماری حفاظت فرما اور ہمیں بستی والوں کا محبوب بنا اوراس کے نیک لوگوں کو ہمارا محبوب بنا۔ حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ جب کسی بستی میں داخل ہوتے تو تین مرتبہ یہ پڑھتے: اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْھَا تین مرتبہ فرماتے پھر یہ فرماتے اَللّٰھُمَّ اَرْزُقْنِا جَنَاھَا وَحَبِّبْنَا اِلٰی اَھْلِھَا وَحَبِّبْ صَالِحِیْ اَھْلِھَا اِلَیْنَا. (مجمع الزوائد:۱۰/۱۳۴،نزل الابرار:۳۳۷) ترجمہ:اے اللہ! اس کے فوائد ومنافع سے ہمیں نواز اوراہل بستی کا محبوب بنا اور اس کے نیک لوگوں کو ہمارا محبوب بنا