انوار اسلام |
س کتاب ک |
آیتِ سجدہ سے قبل سجدہ کرلے تو کیا حکم ہے؟ امام نےسجدۂ تلاوت والی سورۃ پڑھی اور آیتِ سجدہ پڑھنے سے قبل ہی بھول کر سجدہ کرلیا تو سجدۂ غیر واجبہ کی زیادتی کی وجہ سے سجدۂ سہو واجب ہوگا، اخیر میں سجدۂ سہو کرنے سے اس کی تلافی ہوجائے گی، اگر سجدۂ سہو نہ کرے گا تو نماز کا اعادہ کرنا واجب ہوگا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۰۵، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔احسن الفتاویٰ:۴/۶۰، زکریا بکڈپو، دیوبند)