انوار اسلام |
س کتاب ک |
آیتِ سجدہ لکھے ہوئے طغرے پر نظر پڑجائے تو کیا حکم ہے؟ سجدۂ تلاوت آیتِ سجدہ کی تلاوت اور تلاوت کرنے والے شخص سے آیتِ سجدہ سننے سے واجب ہوتا ہے، چاہے بلا ارادہ سنے یا بے خیالی میں پڑھ لے۔ اگر صرف آیتِ سجدہ کے طغرے پر نظر پڑی اور زبان سے تلفظ نہ کیا جائے تو سجدۂ تلاوت واجب نہ ہوگا، ہاں! اگر زبان سے بھی آیتِ سجدہ پڑھ لے تو سجدہ واجب ہو جائے گا۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۴۵۶،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)