انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** ثعلبہ بن سلامہ ثعلبہ بن سلامہ چونکہ یمنی تھا اس لیے اس نے اندلس پر قابض ومتصرف ہوکر اہل یمن کی طرف داری میں مبالغہ کیا ،پسران عبدالملک بن قطن جو شکست کھاکر فرار ہوگئے تھے وہ ابن سلامہ کے مطیع ہوئے اور ملک میں ادھر ادھر لوٹ مار مچاتے پھرنے لگے ادھر اہل یمن پر بےجا احسانات اور دوسرے عربوں پر تشدد کرنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ عربی قبائل ابن ثعلبہ سے ناراض ہوگئے اور مجبوراً حنظلہ بن صفوان گورنر افریقہ سے ابن سلامہ کی شکایت اور کسی نئے امیر کے بھیجنے کی درخواست کی ۔