انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** حضرت وہب بن وردؒ (۱)ہنسنا جس میں اسراف نہیں ہے وہ ہے جس میں دانت نظر آئیں اور آواز نہ آئے ، اور لباس جس میں اسراف نہیں ہے وہ ہے جو ستر عورت کی مقدار ہو اور گرمی ، سردی سے بچائے ، اور کھانا جس میں اسراف نہیں ہے وہ ہے جس میں بھوک ٹھہر جائے اور شکم سیری سے کم ہو ۔ (۲)اللہ تعالیٰ کے نزدیک اچھا وہ ہے جو مجلس کا افتتاح ذکر الٰہی سے کرے ۔ (۳)عافیت کے دس حصے ہیں ، نو حصے صرف سکوت میں اور ایک حصہ لوگوں سے دور بھاگنے میں ہے ۔ (۴)بخدا میرے نزدیک غیبت کو ترک کرنا سونے کے پہاڑ کو صدقہ کرنے سے بہتر ہے ۔ (۵)جو شخص خواہشات ِ نفسانی پر غالب آجائے وہ فرشتوں سے بھی بڑھ کر ہے کیونکہ فرشتوں میں محض عقل ہے ان میں شہوت نہیں ، اور جس پر شہوت غالب آجائے وہ جانوروں سے بھی بدتر ہے کیونکہ ان میں محض شہوت ہے وہ عقل نہیں رکھتے اور انسان کو اللہ تعالیٰ نے عقل دی ہے ۔