انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** بیعت خلافت کے وقت حضرت عثمانؓ کی شہادت کے بعد جب مسندِ خلافت خالی ہوگئی اورمسلمانوں کی نگاہِ انتخاب حضرت علیؓ پر پڑی اورانہوں نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کرنی چاہی تو حضرت حسنؓ نے غایبِ عاقبت اندیشی سے والد بزرگوار کو یہ مشورہ دیا کہ جب تک تمام ممالک اسلامیہ کے لوگ آپ سے خلافت کی درخواست نہ کریں اس وقت تک آپ اسے قبول نہ فرمائیے،لیکن حضرت علیؓ نے فرمایا کہ خلیفہ کا انتخاب صرف مہاجرین وانصار کا حق ہے،جب وہ کسی کوخلیفہ تسلیم کرلیں،تو پھر تمام ممالک اسلامیہ پر اس کی اطاعت واجب ہوجاتی ہے، بیعت کے لئے تمام دنیا کے مسلمانوں کے مشورہ کی شرط نہیں ہے اورخلافت قبو ل کرلی۔ (اخبار الطوال:۱۵۵)