انوار اسلام |
س کتاب ک |
تسبیحات کی کمی ہو تو کیا سجدۂ سہو سے تلافی ہوجائے گی؟ اگر نماز پوری کرنے کے بعد یاد آیا کہ تسبحات کم پڑھی گئی ہیں تو اس کی وجہ سے اس پر سجدۂ سہو لازم نہیں آتا، کیونکہ سجدۂ سہو ترک واجب پر مرتب ہوتا ہے اور تسبیحات واجب نہیں، اس صورت میں یہ نماز مطلق نفل ہوگئی، صلوٰۃ التسبیح کا ثواب نہ ملے گا۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۵/۲۱۶، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی۔فتاویٰ دارالعلوم دیوبند:۴/۳۱۵، مکتبہ دارالعلوم دیوبند)