انوار اسلام |
س کتاب ک |
دو رکعت نفل کی نیت کی ، سہواً چارپڑھ لی تو نماز ہوگی یا نہیں؟ دو رکعت نفل کی نیت سے نماز شروع کی قعدہ کے بعد سہواً کھڑے ہوکر اور دو رکعت پڑھ لیاتو اس صورت میں سجدۂ سہو کا کوئی سبب نہیں ہے، کیونکہ نفل پر نفل کی بناء جائز ہے، اسی طرح جب چار رکعت نفل کی نیت جائے تب بھی ایک ہی شفع(دورکعت) واجب ہوتا ہے چار کی نیت کا کوئی اعتبار نہیں، بغیر سلام اور تکبیر تحریمہ کے محض تیسری رکعت کے لئے قیام سے شفع ثانی (دوسری دو رکعت) لازم ہوتا ہے، اس کے باوجود بھی اس صورت میں سجدۂ سہو نہیں ہوگا، تو اس پر قیاس کرتے ہوئے مذکورہ صورت میں بھی سجدۂ سہو نہ ہوگا، کیونکہ اس میں بھی شفع ثانی کا وجوب قیام الی الثالثہ سے ہوا ہے۔ (احسن الفتاویٰ:۴/۲۶، زکریا بکڈپو، دیوبند)