انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
خطبہ کے وقت سامعین کا ہاتھ باندھنا کھولنا صحيح ہے؟ جمعہ کے دن مقتدیوں کا خطبہ کے وقت بیٹھے ہوئے تشہد کی ہیئت بنانا اور ہاتھ باندھے رکھنا، دوسرے خطبہ کے وقت ہاتھوں کوکھول کر گھٹنوں پررکھنا ثابت نہیں ہے؛ لہٰذا یہ فعل واجب یاسنت سمجھ کرکیا جائے توبدعت ہے دونوں خطبوں کے دوران حالتِ تشہد میں بیٹھنا مستحب ہے، دونوں میں ہاتھ رانوں پر ہی رکھے، یہ نشست مستحب ہے؛ ویسے جس طرح چاہے بیٹھ سکتا ہے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۸/۲۸۰،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ فتاویٰ عثمانی:۱/۵۵۶، کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند، یوپی۔ احسن الفتاویٰ:۴/۱۲۳، زکریا بکڈپو، دیوبند)