انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** درود پاک کی اہمیت حضرت علی کرم اللہ وجہہ فرماتےہیں کہ ہر دعاء رکی رہتی ہے تاوقتیکہ نبی پاک ﷺ پر درود نہ بھیجے۔ (مجمع الزوائد:۱۰/۱۶۰) حضرت عمر فاروق ؓ سے روایت ہے کہ دعاء آسمان وزمین کے درمیان معلق رہتی ہے اس میں سے کچھ اوپر نہیں جاتی تاوقتیکہ نبی پاک ﷺ پر درود نہ بھیجی جائے۔ شیخ ابو سلیمان دارانی فرماتے ہیں کہ جب تم اللہ سے کوئی دعاء کرو تو درود شریف پڑھ کر شروع کرو،پھر جو چاہو مانگو اس کے بعد رسول پاک ﷺ پر درود پڑھ کر ختم کرو اوراللہ اس سے بالاتر ہے کہ(دونوں طرف اول آخر درود شریف کو سن لے) ان دونوں کے درمیان کو چھوڑدے۔ (حصن:۵۰۲)