انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** وفد مراد محمد بن عمارہ بن خزیمہ بن ثابت سے مروی ہے کہ فردہ بن میک المرادی شاہانہ کندہ کو چھوڑ کر اور نبی کریم ﷺ کے مطیع بن کر بطور وفد آپﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سعد بن عبادہ کے پاس ٹھہرے، وہ قرآن او ر فرائض و شرائع اسلام سیکھا کرتے تھے، حضور اکرم ﷺ نے انھیں بارہ اوقیہ چاندی عطا فرمائی ، ایک اچھی نسل کا اونٹ سوار ی کے لئے اور عمان کا بنا ہوا ایک جوڑا پہننے کے لئے عنایت فرمایا، انھیں قبیلہ مراد و مذحج و زبید پر عامل بنایا، ان لوگوں کے ہمراہ خالد بن سعید بن العاص کو صدقات پرمامور فرماکر بھیجا ، ایک فرمان تحریر فرمایا جس میں فرائض صدقہ تھے، رسول اﷲ ﷺ کی وفات تک برابر وہ عامل صدقہ رہے . (ابن سعد)