انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
والدین ناراض ہوکر وفات پاگئے توکیا کیا جائے؟ تلاوت قرآن اور صدقہ وخیرات سے ان کی ارواح کوثواب بخشے، ان کے لئے استغفار کرتا رہے، ان کا قرض ہوتووہ ادا کرے، استطاعت ہوتوان کی طرف سے حج کرے یاکرائے توانشاء اللہ وہ راضی ہوجائیں گے اور اولاد مطیع سمجھی جائے گی، حدیث شریف میں ہے کہ جوشخص اپنی ماں یاباپ کی طرف سے حج ادا کرے گا تووہ ان کی طرف سے ادا ہوجائے گا اور ان کی اَرواح کوبشارت دی جائے گی اور عنداللہ اولاد مطیع وفرمانبردار سمجھی جائے گی۔ (فتاویٰ رحیمیہ:۷/۱۲۰، مکتبہ دارالاشاعت، کراچی)