انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حنفی کے پیچھے شافعی کی نماز درست ہے یا نہیں؟ امام ابو بکر جصّاصؒ مشہور حنفی فقیہ کے بقول حنفی امام کے پیچھے شوافع کی نماز کسی بھی اعتبار سے درست ہوجاتی ہے، مگر حنفی امام کی اقتداء میں وہ کوئی ایسا عمل کرتے ہیں جسے حنفی نہ جانتے ہوں تو ان پر اعتراض کی ضرورت نہیں ،اس معاملہ میں حضرات شوافع اپنے امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کے متبع ہیں ، ان کو جو کچھ تحقیق کرنا ہو وہ شافعی مفتی سے تحقیق کریں گے اور اسی کے مطابق عمل کریں گے۔ (فتاویٰ محمودیہ:۶/۳۷۲،مکتبہ شیخ الاسلام، دیوبند۔ کتاب الفتاویٰ:۲/۳۳۰،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)