انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
*** ائمہ مجتہدین کے متعلق اہل فارس کا علم صحیحین میں حضرت ابوہریرہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریمﷺ نے فرمایا اگر دین ثریا پر معلق ہوگا اور دین ثریا پر لٹکا ہوا ہوگا تو کچھ لوگ فارس کے اس دین کو پالیں گے ۔ اس حدیث میں پیشن گوئی ہے کہ اہل فارس میں بڑے ذی علم ہوں گے اور ان سے علم کی بہت خدمت ہوگی اور ان سے بہت علم پھیلےگا، خواہ علم کی بات بہت دور ہو اور ثریا ستارے کی طرح بہت اونچی ہوتو فارس کے اہل علم اس کو اتنی دور سے بھی حاصل کرلیں گے ،شارحین حدیث نے فرمایا کہ اس میں حضرت امام ابوحنیفہؒ کی جانب اشارہ ہے، بعض حضرات نے فرمایا کے حضرت امام بخاریؒ کی طرف اشارہ ہے، بہر حال یہ پیشن گوئی پوری ہوئی اور اہل فارس نے دین کی بہت خدمت انجام دی اور حدیث وفقہ میں تمام امت ان کی خدمات جلیلہ سے مستفید ہورہی ہے۔