انوار اسلام |
س کتاب ک |
*** (۱۰)حافظ ابوعوانہ الاسفرائنی النیشاپوری (۳۱۶ھ) یعقوب بن اسحاق بن ابراہیم ابوعوانہ، محدث شہیر محمد بن یحییٰ الذہلی، علی بن اشکاب، یونس بن عبدالاعلی اور امام مزنی کے شاگرد تھے، آپ سے حافظ احمد بن علی الرازی، ابوعلی النیشاپوری، ابن عدی طبرانی اور اسماعیل نے حدیث سنی، ذہبی لکھتے ہیں، ثقہ جلیل (تذکرۃ الحفاظ:۳/۲) آپ نے صحیح مسلم پراستخراج کرتے ہوئے المسند الصحیح لکھی جومسند ابی عوانہ کے نام سے مشہور، صحیح مسلم کی احادیث پراس میں مزید سندیں ملتی ہیں، اس کی دوجلدیں حیدرآباد سے شائع ہوچکی ہیں۔