انوار اسلام |
س کتاب ک |
|
حالتِ حیض میں دینی رسائل کا مطالعہ كرنا كيسا ہے؟ جس پرغسل یا وضو واجب ہو، اس کے لیے قرآن مجید کو چھونا جائز نہیں؛ البتہ کوئی ایسی کتاب جس میں زیادہ حصہ دوسرے مضامین یا دعاؤں وغیرہ کا ہو اور کچھ آیات اور قرآنی دعائیں بھی لکھی ہوئی ہوں، ان کو بغیر غسل اور بغیر وضو کے چھونا جائز ہے؛ البتہ جہاں پرآیت لکھی ہوئی ہو، خاص اس جگہ ہاتھ نہیں لگانا چاہیے اور نہ اُسے پڑھنا چاہیے، قرآن کے علاوہ دوسرے دینی مضامین اور کتابیں اس حالت میں بھی پڑھ سکتے ہیں۔ (کتاب الفتاویٰ:۲/۱۰۱،کتب خانہ نعیمیہ، دیوبند)